کوہاٹ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر تمام سرکلز میں جنرل ہولڈ آپ کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق

ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔


رات گئے تک جاری ناکہ بندیوں پر اب تک دو افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد زیر حراست 


ناکہ بندیوں کے تسلسل میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 10 پستول، درجنوں کارتوس اور 4060 گرام چرس برآمد 


کالے شیشوں والی گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف  بھی بلا تعطل کارروائیاں جاری


ضلع بھر کے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ 40 موٹر سائیکلیں چھان بین کیلئے تحویل میں لی گئیں 


ناکہ بندیوں پر ایس ایچ اوز کے ہمراہ مقامی پولیس ، ابابیل سکواڈ اور رائیدر سکواڈ کے جوان بھی موجود ہیں 


سپیشل ناکہ بندیوں پر مشکوک افراد اور بغیر دستاویزات مقیم افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے


ناکہ بندیوں کا مقصد ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے