پنجاب پانی اور صفائی کے محکمے واسا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے لٹرین نہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمن تلے غلاظت کر رہے ہیںزمان پارک انتظامیہ کو لکھے گئے ایک خط میں واسا کے زمہ دار افسر نے لکھا ہے کہ کارکنوں کی گندگی سے مقامی رہائشی لوگ کئی بار اس حوالے سے شکایت کر چکے ہیں اور جب بھی صفائی کے عملے نے زمان پارک میں گھسنے کی کوشش کی ہے تو کارکنوں نے انہیں جانے نہیں دیا۔



واسا حکام نے گندگی ہٹانے اور صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بقول ان کے پارٹی کے قائد کو گرفتاری سے بچانے کے لیے زمان پارک میں موجود ہیںتاہم متعدد کیسوں میں عمران خان کی عبوری ضمانت ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن ملک کے مختلف علاقوں سے زمان پارک پہنچے ہوئے ہیں جن میں کوہاٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش، امتیاز قریشی، داؤد آفریدی ، اور دیگر شامل ہیں