صحت مند معاشرے کی تشکیل میں تعلیم کا اہم کردار ہے اور اس کردار کو بہتر طور نبھانے میں سرکاری سکولز کا رول  کسی سے کم نہیں

 ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مڈل سکول بانڈہ پراچگان کوہاٹ کی ہیڈ مسٹریس شائستہ تبسم نے سالانہ نتائج کے موقع پر تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا 

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنی بچیوں کی تعلیم کے سلسلے میں سکول سے رابطہ میں رہا کریں تاکہ انہیں اپنی بچیوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی ہو سکے 

انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سکول سٹاف کی کارکردگی کو سراہا جن کی شبانہ روز محنت کے باعث اتنا شاندار رزلٹ آیا آخر میں جماعت ششم ہفتم اور ہشتم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ ہرسال کی طرح امسال بھی سکول کی جانب سے یتیم نادار مستحق طالبات میں کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں