کوہاٹ میں رمضان المبارک کی برکتوں کاسلسلہ جاری ہے جہاں لوگ عبادات اور خیرات و صدقات کے ثواب سمیٹنے میں مصروف ہیں وہاں قسرت نے موسم بھی انتہائی سہانا بنا دیا ہے
مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت اکیس درجے سنٹی گریڈ تک گر چکا ہے وہاں موسمیات ویب سائٹ پر اگلی جمعرات تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے
ایسے میں کوہاٹ والوں بے شک رمضان المبارک میں خوبصورت موسم کے مزے لو لیکن اپنے ارد گرد کے غریب اور نادار لوگوں پر ضرور نظر رکھیے آپ کے پڑوس میں ایسے لوگ ضرور رہتے ہوں گے جن کی معاش کا دارومدار روزانہ اجرت کی مزدوری پر ہے
حالیہ بارشوں میں ایسے لوگ لازمی مالی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں اب یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے لوگوں کی چھپکے سے مالی مدد کردیں یا کم از کم گھر میں پکا سالن اور روٹی ان کے گھر بھیج دیا کریں اگر محلے کے سب لوگ ایسا کریں گے تو کسی روزہ دار کے بچے بھی بھوکے نہیں رہیں گے۔
ایسے میں آئے گا خوبصورت موسم میں رمضان کا اصل مزہ